افغانستان کےکتنے اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں؟ امریکی جنرل نے اعتراف کر لیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملر نے کہا ہے کہ افغانستان کے چار سو انیس ضلعی مراکز میں سے دو سو سے زائد طالبان کے قبضے میں ہیں،واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی زیرِ کمان بیرونی افواج کے مکمل انخلا کے بعد حالیہ ہفتوں میں افغانستان میں عدم تحفظ میں اضافہ ہو اہے۔دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کو مردار خور لکڑ بھگا قرار دے دیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغان نائب صدر کی شر انگیزی کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ افغانستان بہادر قوم کا ملک ہے، نہ کہ تمہارے جیسے لکڑ بھگوں کا۔ تم لوگوں کو افغانستان یا اس خطے سے بہت معمولی سی دلچسپی ہے، کیوں کہ تم تو صرف کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہوجا گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close