نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا، تبدیل کب کیا جائیگا؟ تاریخ بتا دی گئی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے غلاف کعبہ بیت اللہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری کے تیار کردہ غلاف کعبہ کو معمول کے مطابق ہر سال نو ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ نیا غلاف یکم ذی الحجہ کو بیت اللہ شریف کے کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے اس سال بھی گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نیا غلاف کعبہ کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین الشیبی کے حوالے کریں گے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ غلاف کعبہ حوالے کرنے کی رسم مسجد الحرام مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے سعودی قیادت کی گہری عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی مملکت کے عہد سے لے کر اب تک خانہ کعبہ کی خصوصی خدمت کی جارہی ہے غلاف کعبہ اتوار 18 جولائی کی رات کو تبدیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close