جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں دو لاکھ 74 ہزار 849 افراد کے خلاف گذشتہ 10 ماہ کے دوران کی گئی ہیں میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ مذکورہ کارروائی میں جرمانہ، جیل، تشہیر اور غیر ملکیوں کے لیے ملک سے بیدخلی شامل ہے۔۔۔۔۔
میں بولتا کم ہوں، کام زیادہ کرتا ہوں، عثمان بزدار کا انکشاف
لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں بولتا کم ہوں کام زیادہ کرتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات کہی ہے۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ آپ کا صوبےکی یکساں ترقی کا وژن قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش سندھ حکومت بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت کو رول ماڈل بنائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں