نئی اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کو خوشخبری سنا دی

مقبوضہ بیت المقدس (پی این آئی) اسرائیل کے ایک سینئر وزیر عیساوی فریج نے کہا ہے کہ فی الحال اسرائیلی حکومت کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میرٹز پارٹی کے رکن اور علاقائی تعاون کے وزیر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ فریج نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم بینیٹ نے سو دن دیے ہیں اور ابھی ان کی حکومت کو ایک ہفتہ ہوا ہے۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی کو کرونا ویکسین کی منتقلی میں معمولی غلطی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے ایک سینئر وزیر عیساوی فریج نے کہا ہے کہ فی الحال اسرائیلی حکومت کا فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close