آج ملک بھر میں بارشیـں ہی بارشیں، گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بعد دوپہر جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پیر کے روزاسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پیر کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔پیرکے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔پیر کے روز صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مانسہرہ ، بونیر ، سوات ، کوہستان، کرم ،کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان، وزیرستان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ اورجیکب آبادمیں چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع جبکہ کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔پیرکے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سرگودھا ، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر اور لیہ میں چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیر کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، کوہلو،بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی و جنوبی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، زیریں سندھ اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: جہلم 30 ،منگلہ 24 ، گجرات 22 ، خیبر پختونخوا:ڈی آئی خان 16، بنوں 13،مالم جبہ 07، لوئر دیر03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10، راولاکوٹ09 ، کوٹلی 07 ، مظفرآبادسٹی 01 ، بلوچستان: بارکھان 08،سندھ: مٹھی 06 اور بدین میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دادو44، تربت ، جیکب آباد، روہڑی ، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close