مسقط (پی این آئی) خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظراتوار سے دوبارہ رات 8 بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمان کی سپریم کمیٹی برائے انسداد کرونا وائرس نے ایک بیان میں کہا کہ کرفیو کے دورانیے میں لوگوں اورگاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید ہوگی اور صرف گھروں میں اشیا مہیا کرنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ عمان نے آٹھ مئی کو رات سات بجے سے صبح چار بجے تک لوگوں اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کردی تھی اور دن کے وقت تجارتی سرگرمی محدود کردی تھی لیکن 15 مئی کو رات کا کرفیو ختم کردیا تھا اور یہ اعلان کیاتھا کہ کووِڈ19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک دکانیں بند رہیں گی اور تجارتی سرگرمیوں پرپابندی برقرار رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں