وہ پاکستانی لڑکی جس کی ضرورت امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی پڑ گئی، اپنی ٹیم میں شامل کر لیا

واشنگٹن(پی این آئی )امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد خاتون لینا خان کو اعلیٰ وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی ’فیڈرل ٹریڈ کمیشن‘ کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے سربراہ کے لیے ایمازون، فیس بک، ایپل اور گوگل کی ناقد لینا خان کا انتخاب کرلیا ہے۔ لینا خان کی بطور سربراہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی منظوری سینیٹ نے بھی رائے شماری کے ذریعے دیدی ہے۔ لینا خان اس عہدے پر فائز ہونے والوں میں سب سے کم عمر سربراہ ہیں۔ لینا خان لندن میں پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور جب وہ 11 سال کی ہوئیں تو والدین نے لندن سے امریکہ میں سکونت حاصل کرلی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں