ریاض(آئی این پی)سعودی عرب آنے والوں کے لیے کونسی ویکسین ضروری ہے؟ غیرملکیوں کے ویکسین سے متعلق سوالات پر سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جواب دے کر ابہام دور کر دیے۔شہری کی جانب سے سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا سعودی عرب نے چین کی سائینوفارم ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے؟سوال کے جواب میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سائینوفارم ویکسین کی منظوری کی اطلاع نہیں ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ سعودی عرب آنے والوں کیلئے تاحال کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 2 طرح کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فائزر اور آسٹرازینیکا لگائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں