نویں اور دسویں کے امتحانات کی تاریخ اور طریقہ کار بتادیاگیا

کراچی(آئی این پی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں نویں اور دسویں کے امتحانات کی تاریخ اور طریقہ کار بتادیا۔سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کورونا وائرس کی صورت حال میں امتحانات سے متعلق کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات جولائی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، بین الصوبائی وزرا تعلیم کے اجلاس میں صرف اختیاری مضامین کے امتحان کا فیصلہ ہوا۔سعید غنی نے کہا کہ امتحانات میں 50فیصد نمبر ایم سی کیوز 20 فیصد مختصر اور 3 فیصد سوالات طویل ہوں گے۔

close