امریکا نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن(آئی این پی)عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے امریکہ نے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعہ کوترجمان امریکی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی حکومت کورونا پھیلا روکنے کے لئے امداد مالدیپ، پاکستان اور سری لنکا بھیج رہی ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امداد بھیجنے کا مقصد جنوبی ایشیا میں صحت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 1200پلس آکسی میٹرز اور 3لاکھ 40ہزار پی پی ای کٹس پاکستان بھیجی جائیں گی۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدف جون کے مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ میں استعمال نہیں ہونے والی 75 فیصد کورونا ویکسین عطیہ کی جائیں گی جس میں سے 25 فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو فراہم کی جائیں گی۔ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت تقسیم کی جائینگی جس میں سے  6 ملین خوراکیں ساتھ اور سینٹریل امریکہ کو، 7 ملین ایشیا کو اور 5 ملین خوراکیں افریقہ میں تقسیم ہوں گی۔امریکی صدر نے بتایا کہ میکسیکو، کینیڈا، جنوبی کوریا، غزہ، بھارت، یوکرین، کوسوو، ہیٹی، جارجیا، مصر، اردن، عراق، کو 6 ملین  خوراکیں عطیہ کی جا رہی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے متعلق مزید کہا کہ امریکہ ویکسینیشن  کے معاملے میں دنیا بھر کو متحرک دیکھنا چاہتا ہے جس طرح ہم نے مظاہرہ کیا ہے۔ادھرپاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو چھ لاکھ پچاسی ہزارکے این    95 ماسک، پچاس ہزار حفاظتی چشمے، دو لاکھ پچاس ہزار تشخیصی کٹس اور ایک ہزار   پلس آکسیو میٹر زکی فراہمی کو سراہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت اس سے پہلے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے دو سو وینٹی لیٹر دے چکی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ان اشیا کی بروقت فراہمی امریکی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے پاکستان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہو گی۔

close