پاکستان نے امریکہ کو بہت بڑی سہولت دے دی، چینی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے افغانستان میں کسی بد امنی کی صورت میںبمباری کیلئے امریکہ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی، چینی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیاہے اور لکھا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان نے امریکی جنگی جہازوں کو طالبان کے خلاف افغانستان میں لڑنے والی فورسز کی مدد کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔ چینی اخبار ’ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ‘ نے دعویٰ نے کیا ہے، جس کے مطابق 20 سال پرانے معاہدے کی تجدید نو کے بعد دیکھا گیا ہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے مئی کے پہلے ہفتے میں کم از کم ایک بار افغان صوبے ہلمند میں طالبان پر بمباری کی ہے۔ اس بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ کھلے لفظوں میں تردید کر چکے ہیں اور اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان نے امریکہ کو اپنے ہاں اڈے استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی لیکن پھر بھی یہ موضوع گرم ہے اور اس حوالے سے چینی اخبار کے مطابق پاکستان کے کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر بھی بات کی ہے۔ پاکستانی صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ نے شمسی ایئر بیس تک دوبارہ رسائی کی درخواست کی تھی۔ یہ ایئر بیس چین کے زیر انتظام گوادر کی بندرگاہ سے 400 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف واقع ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں