کرونا ویکسین لگوائیں اور اپارٹمنٹ حاصل کریں وہ ملک جہاں شہریوں کوبڑ ی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )کرونا ویکسین لگوائیں اور اپارٹمنٹ حاصل کریں ،وہ ملک جہاںشہریوں کوبڑ ی پیشکش کر دی گئی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد کرونا کی ویکسین لگوانے سے انکار ہے ، جبکہ کئی ممالک میں لوگوں کو لالچ دے کر بھی ویکسین لگوائی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی گورنمنٹ نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے ، ہانگ کانگ گورنمنٹ کے مطابق جو شخص ویکسین لگوائے گا اس کو اپارٹمنٹ کی لکی قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے اور جیتنے والے کو رہائشی اپارٹمنٹ بطور انعام دیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کےمطابق کرونا ویکسین لگوانے والے شہری 14لاکھ ڈالر کے 4 سو انچاس سکوائر فٹ کا اپارٹمنٹ کی قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی 75لاکھ کی آبادی میں سے صرف 12 اعشاریہ چھ فیصد افراد کو کرونا کی ویکسین لگی ہے ۔ دوسری جانب امریکہ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو لاکھوں ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعلان امریکی ریاست کیلی فورنیا کے حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جس کی تفصیلات گورنر نے بیان کی ہیں۔ انعام دینے کے لیے شہریوں کو حکام کی جانب سے ایک ڈیٹ لائن بھی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسی نیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے جس کے تحت 15 جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالرز بطور انعام دیے جائیں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالرز انعام میں دیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50 ڈالرزکےگفٹ کارڈ دیے جائیں گے۔ کیلیفورنیا میں حکام 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو116.5 ملین ڈالرز کے نقد اور گفٹ کارڈز دیے جائیں گے۔

close