آسٹریلیا نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا نے کابل میں قائم اپنا سفارت خانہ رواں ہفتے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ افغانستان سے آسٹریلیا سمیت بین الاقوامی فورسز کی واپسی کے سبب سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا کہ جمعہ 28مئی کو افغانستان میں آسٹریلیا کا سفارت خانہ اپنا کام کاج بند کر دے گا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب حالات اجازت دیں گے تو یہ سفارت خانہ دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ نیٹو اتحادی کی حیثیت سے اس وقت آسٹریلیا کے صرف 80 فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close