ترک صدر نے فلسطین کے حق میں بڑا اعلان کر دیا، اسرائیل سمیت بڑی عالمی طاقتوں کو ہِلا کر رکھ دیا

انقرہ(پی این آئی)ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف اگرپوری دنیا خاموش ہو جائے، تب بھی ہم اس کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا، فلسطینی شہروں اور القدس میں برپا مظالم کےخلاف آواز اٹھاناناموسِ انسانیت کا فرض ہے،اسرائیل کی جانب سے بہائے جانے والے خون پر خاموش رہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ایک دن ان پر بھی یہ وقت آ سکتا ہے۔القدس، مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحیوں اور یہودیوں کے لیے بھی مقدس مقام ہے،جہاں’اسرائیل‘ نامی دہشتگرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں،میں اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلا امتیاز اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔ترک میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنس پر خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نےکہاکہ القدس مسلمانوں کےساتھ ساتھ مسیحیوں اور یہودیوں کےلیےبھی مقدس مقام ہے،جہاں’اسرائیل‘نامی دہشت گرد ریاست نےانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لی ہیں،میں اقوام عالم سےمطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بلاامتیاز اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ شامی سرحد کے قریب جس طرح ہم نے دہشت گردوں کا راستہ روکا،اسی طرح ہم مسجد اقصی کی جانب بڑھتے ہوئے ہاتھوں کو روکیں گے، میں نے بعض عالمی رہنماوں سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمارے موقف کی مکمل تائید کی ہے۔اس سے قبل صدر رجب طیب اردوان نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری اور لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئےاسرائیل کی جانب سے القدس،مسجد اقصی اور فلسطینیوں کے خلاف حملوں کی صورت حال پر تفصیلی غورکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close