بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کے درمیان طلاق کی وجہ کون بنا؟ آخرکار امریکی اخبار نے پتہ چلا لیا

واشنگٹن(پی این آئی )امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان طلاق کا فیصلہ اچانک نہیں تھا،اس حوالے سے بات چیت دوسال قبل شروع ہوئی تھی۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔بل گیٹس نے 2019 میں ایپسٹین کے مرنے کے بعد ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان سے ملتے رہے ہیں انہوں نے اپنے اس فیصلے کو غلطی قرار دیا تھا۔میلنڈا کو گیٹس کی اپیسٹین کے ساتھ ملاقاتوں پر اعتراض تھا۔بل گیٹس اور میلنڈا کی طلاق گزشتہ ہفتے ہوئے تھی جس کے بعد دنیا کے امیر ترین جوڑے کی طلاق کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close