عالمی سربراہان کا اجلاس کوروناکی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

کیگالی (شِنہوا)دولت مشترکہ سربراہان حکومت(سی ایچ او جی ایم) کا26ویں اجلاس کوویڈ-19 کی وبا کے جاری اثرات کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہر دوسال بعد ہونے والے اس اجلاس کوکوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے دوسری بار ملتوی کیا گیاہے۔ابتدائی طور پر یہ اجلاس جون2020 میں روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں ہونا تھا جسیجون 2021 تک ملتوی کیاگیاتھا۔ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے روانڈا کے صدر پال کگامے کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سب کو اپنے تمام ممالک کو درپیش اس بڑے خطرے کوذہن میں رکھنا چاہئے اور یہ کہ کوویڈ-19 کی وبا سے دولت مشترکہ کے رکن ممالک اب بھی متاثر ہورہے ہیں۔کاگامے نے کہا کہ ہم مناسب وقت پر سی ایچ او جی ایم کے لئے کیگالی میں دولت مشترکہ ممالک کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔۔۔۔۔

close