ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں،کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے لیے سفری پابندی عائد کی ہیں ،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یورپی ملکوں سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72گھنٹوں کی مہلت ہوگی اور اقامہ ہولڈرز بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں تاہم کارگو پروازیں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پابندی سے مستثنی ہوں گے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلائو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں