کورونا مریضوں کے علاج کیلئے کیپسول بنانے کا اعلان، علاج گھر پر ہی ممکن ہو جائے گا

لندن (آئی این پی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول بنانے کا اعلان کر دیا، گولیوں سے کورونا مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکے گا۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ اور ویکسین کے بعد اینٹی وائرل دوا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں دفاع کا تیسرا طریقہ ہوگا۔کورونا مریضوں کو علاج کے لیے گولیاں یا کیپسول موسم خزاں تک فراہم کرنے کی امید ہے۔ اس کام کے لیے اینٹی وائرل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، اینٹی وائرل دوا بننے کی صورت میں وائرس کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔۔۔۔۔

رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، کو ن سا پھل کیا بھاؤ؟

کراچی(آئی این پی)ماہ صیام میں عوامی ریلیف کے حکومتی دعوے محض دعوں تک ہی محدود گوشت اور سبزی کے بعد اب پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔رمضان المبارک میں سب سے زیادہ کھائے جانیوالے پھل بھی اب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے۔ خربوزہ100، گرما 80، چیکو 120 ، سیب 200، تربوز 50امرود 120 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ کینو 200 روپے درجن کے حساب سے مارکیٹ می فروخت کیا جارہا ہے۔ ماہ مبارک میں عوام کیلئے سحر و افطار کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا۔ کراچی کے عوام نے حکومت وقت سے منافع خوروں پر لگام ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close