مسلم ملک کی آبدوز تربیتی مشقوں کے دوران لاپتہ ،53افراد سوار، تلاش کیلئے عالمی مدد طلب کر لی گئی

جکارتہ (شِنہوا)انڈونیشیا کی ایک آبدوز بالی کے نزدیک سمندر میں تربیتی مشقوں کے دوران لاپتہ ہوگئی جس پر53افراد سوار تھے۔ بحریہ کے ترجمان نے بدھ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدوزکے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا نے انڈونیشیا کی فوج کے حوالے سے بتایا کہ آبدوز کی تلاش کے لئے سنگاپور اور آسٹریلیا سے مدد طلب کی گئی ہے۔جرمن ساختہ کے آر آئی ننگالہ- 402 نامی آبدوزر بالی سیاحتی جزیرے کے شمالی پانیوں میں تارپیڈو مشقوں میں مصروف تھی جب بدھ کی علی الصبح اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بالی جزیرے کے شمالی ساحل سے تقریبا60میل کی دوری پر تقریبا700میٹر کی گہرائی میں آبدوز کے بدھ کو علی الصبح رابطہ منقطع ہونے کے بعد ڈوبنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close