امریکی سفیر کا روس چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

ماسکو(شِنہوا)روس میں امریکہ کے سفیر جان سولیوان نے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے عارضی طور پر ملک سے روانہ ہو جائینگے۔امریکی سفیر نے منگل کے روز بتایا کہ وہ آنیوالے کچھ ہفتوں میں امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ممکنہ ذاتی ملاقات سے قبل ماسکو واپس آ جائینگے۔سولیوان دونوں ممالک کے درمیان سخت پابندیوں کے تبادلے کے بعد روانہ ہو رہے ہیں ، جس میں باہمی طور پر 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا بھی شامل ہے۔بگڑے ہوئے تعلقات کے باعث امریکہ میں روسی سفیر اناطولی انتونوف کو بھی ایک ماہ کیلئے ماسکو واپس طلب کیا گیا ہے۔روسی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اس انتہائی کشیدہ صورتحال کے دوران ہمارے ممالک کے سفارتکاروں کو اپنے دارالحکومت میں رہنے کی ضرورت ہے تاکہ پیشرفت کا تجزیہ اور اس سے متعلق مشاورت کی جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close