بیجنگ کے پاور اسٹیشن میں آتشزدگی آگ بجھانے والے2کارکن ہلاک

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے ضلع فینگ ٹائی میں توانائی ذخیرہ کرنے والے پاور اسٹیشن میں آتشزدگی پر قابو پاتے ہوئے آگ بجھانے والے 2کارکن ہلاک ہوگئے۔میونسپل فائراینڈریسکیو محکمہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ہفتہ کی صبح کہاکہ جمعہ کودوپہر کے وقت لگنے والی آگ بجھانے کیلئے اس نے آگ بجھانے والے 235کارکن اور 47آگ بجھانے والی گاڑیاں بھیجیں۔محکمہ نے کہاکہ آگ سے نمٹنے کے آپریشن کے دوران اسٹیشن کا شمالی حصہ اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بجھانے والے 2 کارکن ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا۔اسٹیشن کاایک ملازم تاحال لاپتہ ہے۔جمعہ کی رات 11بج کر 40منٹ پر آگ بجھا دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close