رمضان سے قبل مسجد الحرام میں عبادت اور طواف کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مکہ مکرمہ(پی این آئی) رمضان سے قبل مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کے لیے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے مسجد الحرام کا توسیعی حصہ بھی کھولنے کا اعلان ہو گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر سعد المحیمید نے کہا ہے کہ اس

سال رمضان کے دوران نماز کے لیے مسجد الحرام کی تیسری توسیع والا حصہ کھولا جائے گا۔ سعد المحیمید نے بتایا کہ مسجد الحرام کے تیسرے توسیع والے حصے میں کورونا وبا سے بچاوٴ کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔ نماز کے دوران سب ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوں گے۔ انہوں نے کہ حرم مکی میں داخلے کے تمام دروازوں پر درجہ حرارت چیک کرنے والے آلات نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ استقبالیہ مراکز میں تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہیں۔المحیمید کا کہنا ہے کہ یہاں کئی طرح کے ٹریک بنائے گئے ہیں۔ عمرہ زائرین ٹریک اور نمازیوں کا ٹریک، ہر ٹریک پر تمام سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ مسجد الحرام میں تیسری توسیع والی عمارت کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کیا تھا۔ آل سعود کے عہد میں پہلی توسیع بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے شروع کرائی تھی، جسے شاہ سعود اور شاہ فیصل نے مکمل کرایا تھا۔ پھر شاہ خالد کے زمانے میں مشرقی صحنوں میں توسیع کی گئی، اس کے بعد مغرب کی جانب بڑی توسیع شاہ فہد کے زمانے میں ہوئی۔ شاہ عبداللہ کے زمانے میں صفا اور مروہ کی توسیع ہوئی اور پھر ان کے حکم پر تیسری بڑی توسیع شروع کی گئی جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے عہد میں پایہ تکمیل کو پہنچی ہے۔ رمضان سے قبل مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کے لیے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close