مکہ مکرمہ(پی این آئی) دُنیا بھر کے مسلمان قبلہ رُو ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ تاہم خانہ کعبہ کی سمت کا درست زاویہ بہت سارے مسلمانوں کو معلوم نہیں ہو پاتا۔ اب پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بار پھر اچھا موقع میسر آ گیا ہے کہ وہ قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکیں۔آج بُدھ کی رات کو چاند بیت اللہ کے
عین اوپر ہو گااور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔سال 2021ء میں دوسری بار ایسا ہوگا۔جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئرماجدابو زاہرہ کے مطابق چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر اس وقت ظاہر ہوگا جب چاند مکہ معظمہ کی طرف جھکے گا۔ وہ چاند کے زوال کا درمیانہ لمحہ ہوگا۔ دوسرے فلکیاتی مظاہر کی نسبت چاند اس وقت تیزی کے ساتھ حرکت کرتا اور اس کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے۔چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطاً چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔آج کے روز چاند مکہ مکرمہ کے افق پر دن 2 بج کر 18 منٹ پر آئے گا اور رات کو 9 بج کر 10 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس وقت چاند کی اونچائی 89 اعشاریہ 9 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79 اعشاریہ 9 فی صد ہوگا۔اس سے قبل 29 جنوری 2021ء کی رات 4 بج کر 10 منٹ پر بھی چاند عین بیت اللہ کے اوپرآیا تھا۔دونوں کے مناظر کے درمیان 54 دن، 20 گھنٹے اور 26 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ابو زاہرہ نے تاکید کی کہ دنیا بھر کے مسلمان چاند کو دیکھ کر قبلے کی درست سمت کا تعین کر لیں۔ ماضی میں بھی دُور دراز کے علاقوں کے لوگ قبلہ رُخ کا تعین کرنے کے لیے یہی طریقہ اختیار کرتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپرآناسعودی عرب سے دُور رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ پہلا منظر 29 جنوری کو دیکھا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں