کورونا وائرس بے قابو، ملازمین پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں

دُبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے کئی شعبوں کے ملازمین اور کارکنان پر اہم پابندی کر دی گئی ہے، جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر مالکان کو جرمانے کیے جائیں گے۔ اماراتی وزارت برائے انسانی وسائل و اماریتائزیشن نے پانچ کاروباری شعبوں کے ملازمین کو پابند کیا ہے کہ

وہ ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس پابندی کا اطلاق 28 مارچ 2021ء سے ہو گا۔ وزارت کی جانب سے متعلقہ شعبوں سے منسلک دُکانوں، کمپنیوں اور اداروں کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام کارکنان کا لازمی پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔ یہ پابندی مندرجہ ذیل شعبوں پر عائد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے پانچ شعبوں کے ملازمین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دے دی ہے۔اس پابندی کا اطلاق مندرجہ ذیل شعبوں پر ہو گا۔۔ ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کے ملازمین ۔ ٹرانسپورٹ سے جُڑے افراد۔ ہیلتھ سیکٹر سے منسلک افراد ۔ لانڈریوں کے کارکنان۔ بیوٹی سیلونز اور ہیئر سیلونز کے کارکنان۔ تاہم اگر ان مخصوص شعبوں کے ملازمین نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے تو ان پر پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔دوسری جانب ابوظبی نے بھی ان شعبوں کے ملازمین پر ہر دو ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست میں پہلے ہی وہ تمام سرکاری ملازمین جنہوں نے فی الحال ویکسین نہیں لگوائی، ان پر ہر ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ جبکہ شارجہ میں بھی ریسٹورنٹس، کیفے ٹیریا، کیفیز اور بیکریوں کے کارکنان کوہر دو ہفتوں کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ریاست عجمان میں فوڈ پراسیسنگ اور ڈلیوری کرنے والے کمپنیوں، ریسٹورنٹس، کیفیز، سپر مارکیٹس، کار واش، ہیئر و بیوٹی سیلونز اور لیبر ریکروٹمنٹ آفسز کے عملے پر بھی یہی پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close