یومِ پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی، اہم پیغام جاری

اسلام آباد (پی این آئی )یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھیجا ہے جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات

چاہتے ہیں۔ذرائع وزیراعظم ہاوس کے مطابق یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پیغام جاری کر دیا، کیا کہا؟ اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔‘وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے سنیچر کو ایک ٹوئٹر بیان میں خاتونِ اول کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’ویکسین لگوانے سے قبل ہی وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے تھے۔‘دوسری جانب انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔سنیچر کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا۔۔۔ ’وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات۔‘واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی پہلی

خوراک لگوائی تھی۔وزیراعظم نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ ’کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔‘اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی امور شہباز گِل نے بتایا ہے کہ ’وزیراعظم صاحب کا کورونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے۔‘ براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل نے ایک ٹویٹ میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کیا ہے جس میں ویکسین کے بارے میں سوالات کیے جا رہے تھے۔شہباز گِل نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی کہ ’براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ مت جوڑیں۔ ویکسین لگوانے کے چند ہفتے بعد جسم میں قوتِ مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ ’وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘

close