اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افریقی ملک کانگو میں پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا جسے مقامی افراد نے جمع کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسے
دیکھ کر وہاں کام کرنے والے مزدور خوش ہو گئے۔پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر آنا فاناً اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے اور بڑی مقدار میں سونا ملی مٹی اپنے گھروں میں لے گئے۔سونا جمع کرنے کے دوران مختلف افراد اور خاندانوں میں جھگڑا بھی ہوا جسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔سوشل میڈیا پر سونا جمع کرنے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس میں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سونا نکلنے کی اطلاع پر کانگو حکومت نے پہاڑ کی کھدائی رکوا دی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں