دنیا بھر کے کورونا کیسز میں امریکہ پہلے بھارت دوسرے نمبر پر، مریضوں کی تعداد کتنی؟

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکزنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 8 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز

کی تعداد 11کروڑ68لاکھ30ہزار52ہوگئی ہے۔امریکہ 2کروڑ89لاکھ98ہزار833 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ12لاکھ10ہزار799مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ10لاکھ 19ہزار344 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ74ہزار263، برطانیہ میں 42لاکھ31ہزار166، فرانس میں 39لاکھ64ہزار78 اور سپین میں 31لاکھ49ہزار12 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 30لاکھ67ہزار486 اور ترکی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 27لاکھ80ہزار417 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں