امریکی پارلیمنٹ پر حملے کا خطرہ، ایوان نمائندگان کا آج کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

واشنگٹن (پی این آئی) واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ کیپیٹل ہل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد کیپیٹل ہل اور اطراف کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ دو ماہ پہلے ڈونلڈ

ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مشتعل افراد نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں۔۔۔۔۔ ایک سال کے دوران 600 نرسیں ملازمت سے برطرف کر دی گئیں، وجہ کیا بنی؟ بیروت (این این آئی )مشرقِ اوسط کے ملک لبنان میں ابترمعاشی حالات کے پیش نظر اسپتالوں کے پاس کووِڈ19کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹروں اور نرسوں کو تن خواہ ادا کرنے کے لیے رقوم نہیں اور وہ اپنے طبی عملہ بالخصوص نرسوں کو ملازمتوں سے فارغ کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں نرسوں کی تنظیم کی صدر ڈاکٹر میرنا دومیت نے بتایاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران میں کم سے کم 600 نرسیں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام نرسیں نجی اسپتالوں میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی تھی لیکن ان اسپتالوں کو خود مالی مسائل کا سامنا ہے۔چناں چہ وہ اپنے بجٹ کو پورا کرنے اور اداروں کو منافع بخش انداز میں چلانے کے لیے نرسوں کو ضرورت سے زیادہ قرار دے کر فارغ کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی بیشتر نرسیں خود کووِڈ19کا شکار تھیں یا وہ اس مہلک وائرس کا شکار مریضوں کے علاج پر مامور تھیں۔اب اسپتالوں میں طبی عملہ کی بہت تھوڑی تعداد رہ گئی ہے اور ان ہی سے جیسے تیسے کام چلایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں

جامعات کی تعلیم وتربیت یافتہ بہت سے نرسیں اب بے روزگار ہیں یا وہ بہتر روزگار کی تلاش میں دوسرے ممالک میں چلی گئی ہیں۔ہمارے یہاں اسپتال اوردوسرے طبی ادارے نرسوں کے ساتھ جو کچھ کررہے ہیں، وہ بالکل ناقابل قبول ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں