کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے، خواتین بڑی تعداد میں کسان تحریک کا حصہ بن گئیں

نئی دہلی(آئی این پی)کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے،1915میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی،

اب بھی مخالفین کو ہرا دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابقکاشتکار مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے، سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے لیے جان دینے والوں کو یاد کر کے تحریک کا جذبہ بڑھا رہے ہیں، 26نومبر سے مسلسل جاری دھرنوں کی وجہ سے دلی کے اردگرد ٹریفک کی روانہ متاثر ہو رہی ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کسان گھر بار چھوڑ کر یہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں، سرکار کو کالے قوانین فوری طور پر واپس لینے چاہئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close