بیروت (این این آئی )مشرقِ اوسط کے ملک لبنان میں ابترمعاشی حالات کے پیش نظر اسپتالوں کے پاس کووِڈ19کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹروں اور نرسوں کو تن خواہ ادا کرنے کے لیے رقوم نہیں اور وہ اپنے طبی عملہ بالخصوص نرسوں کو ملازمتوں سے فارغ کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق
لبنان میں نرسوں کی تنظیم کی صدر ڈاکٹر میرنا دومیت نے بتایاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران میں کم سے کم 600 نرسیں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام نرسیں نجی اسپتالوں میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہی تھی لیکن ان اسپتالوں کو خود مالی مسائل کا سامنا ہے۔چناں چہ وہ اپنے بجٹ کو پورا کرنے اور اداروں کو منافع بخش انداز میں چلانے کے لیے نرسوں کو ضرورت سے زیادہ قرار دے کر فارغ کررہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی بیشتر نرسیں خود کووِڈ19کا شکار تھیں یا وہ اس مہلک وائرس کا شکار مریضوں کے علاج پر مامور تھیں۔اب اسپتالوں میں طبی عملہ کی بہت تھوڑی تعداد رہ گئی ہے اور ان ہی سے جیسے تیسے کام چلایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں جامعات کی تعلیم وتربیت یافتہ بہت سے نرسیں اب بے روزگار ہیں یا وہ بہتر روزگار کی تلاش میں دوسرے ممالک میں چلی گئی ہیں۔ہمارے یہاں اسپتال اوردوسرے طبی ادارے نرسوں کے ساتھ جو کچھ کررہے ہیں، وہ بالکل ناقابل قبول ہے۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور
الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں