رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا اور عید کس تاریخ کو منائی جائیگی؟ ممکنہ تاریخوں کو اعلان کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں ماہ رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان، سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں برس ماہ شعبان 30 ایام کا ہوگا، یوں ماہ صیام کا آغاز 14 اپریل جبکہ عید الفطر 13 مئی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد میں اب صرف ڈیڑھ ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ ایسے میں کئی

اسلامی ممالک کے ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے ماہرانہ پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے سعودی عرب کے بھی ایک معروف ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا وموسمیات کے استاد پروفیسر عبداللہ المسند کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔ پروفیسر عبداللہ نے 1442ھ کے ماہ رمضان کے آغاز کے علاوہ عید الفطر کی تاریخ کے بارے میں بھی پیش گوئی کی ہے۔پروفیسر عبداللہ کے مطابق اس سال سعودی عرب میں ماہ شعبان المعظم 30 ایام کا ہوگا۔یوں مملکت میں منگل 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظرآئے گا، یکم رمضان 14 اپریل کو ہوگی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شعبان کی طرح رمضان المبارک کا مہینہ بھی 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔ 29 رمضان المبارک کو سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر بہت مشکل ہے، اس طرح رمضان المبارک 30 ایام کا ہو گا اور مملکت میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close