حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو کس کام پر راضی کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں دھرنا دینے پر راضی کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مر یم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، دھرنا دینے کے مخالف بلاول بھٹو

لانگ مارچ کے بعد دھرنا دینے کے لیے تیار ہو گئے ۔رپورٹس کے مطابق ون آن ون ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی پہلے مخالفت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے دھرنا دینے کے خلاف موقف رہا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف تھا کہ دھرنے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے اصرار پر بلاول بھٹو دھرنے دینے پر راضی حتمی اعلان آصف زرداری پر چھوڑ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں ، ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں ، یوسف رضا گیلانی پر اعتماد کے لیے شہباز شریف اور نواز شریف کا مشکور ہوں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ جاتی امراء میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کمپین بہت اچھی چل رہی ہے، گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، گیلانی کی سینیٹ میں جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ، اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی نے لیڈر آف ہاؤس کا کردار بہترین انداز میں انجام دیا تھا ، کٹھ پتلی حکومت کے ممبران کو بھی پی ڈی ایم نے عزت دلائی ہے ، جب کہ ضمنی انتخاب نے ثابت کردیا کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی ہے ، حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کریں گے ، حکومت کو سینیٹ میں چیلنج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کے لیے بوجھ بنا ہوا ہے ، ملک کو تاریخی غربت میں دھکیل دیا ہے ، ہر ادارہ اپنا آئینی و جمہوری کردار اپنائے ، پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت بحال کرنا ہے ، کٹھ پتلی کو گھر بھیج دیں گے ، کامیابی فورا ًنہیں ملے گی، ہمیں مسلسل کام کرنا ہوگا ، امید کرتے ہیں ممبران پارلیمنٹ عوامی امیدوں کے مطابق ووٹ دیں گے ، شارٹ ٹرم یہ ہے کہ کٹھ پتلی عوام کے لیے مشکل بنا ہوا ہے ، ارکان پارلیمنٹ بار بار ان ٹیکنوکریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مل کر فیصلہ کیا کہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے لانگ مارچ کریں گے ، پیپلز پارٹی نے جمہوری انداز میں اپوزیشن کی ہے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے ، اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا

ہے ، ناراض اتحادیوں کو زبردستی باندھا گیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کا مجرم ہے ، حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، تحریک انصاف میں ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے، کیوں کہ تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ہے، اس لیے تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے عمران خان قوم کا مجرم ہے ، عوام پر روز منہگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، غیر سیاسی قوتوں کا سیاست میں آنا نیوز نہیں ہے ، ان کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنما چاہیئے۔

close