سینیٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو کامیابی مل گئی، عدالت نے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی (پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوارسیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیئے اہل قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے چند روز قبل سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس امجد علی

سہیتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔ جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم رہنما رف صدیقی سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رف صدیقی کی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا اور رف صدیقی کو سینیٹ الیکشن کیلئینا اہل قرار دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی قابلیت کے باعث نااہل قرار دیا، گذشتہ روز عدالت میں رف صدیقی نے موقف میں اپنایا تھا کہ میری تعلیم سینیٹ الیکشن پرپورا اترتی ہے، پہلیبی ایدو سال کاتھا، اب اگربی اے چار سال کاہوگیاتومیراکیاقصور۔ رف صدیقی کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کامستقبل میرے کیس سے جڑاہے ، جنہوں نے2سال کابی ایک ان کاکیاقصور، جنہوں نے کے جی ون،کے جی ٹونہیں کیاپھرکیاکریں گے۔

close