خوش قسمت مسافر، دو ملکوں کے درمیان صرف 13 ڈالر میں فضائی سفر کی پیشکش کر دی گئی؟

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابو ظبی فضائی کمپنی نے امارات اور مصر کے درمیان صرف 13 ڈالر کی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہاہے کہ وہ ابو ظبی سے مصر کے شہر اسکندریہ تک فضائی سفر کے 2500 ٹکٹ جاری کررہی ہے۔ ایک ٹکٹ کی مالیت 49 اماراتی درہم یا 13

اعشاریہ 34 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ پیشکش کمپنی کی طرف سے مصر کے ساتھ فضائی سروس کے افتتاح کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی سہولت کے لیہ یہ ٹکٹیں 22 فروری سے دستیاب ہوں گی۔اماراتی اخبارکے مطابق اسکندریہ اور ابو ظبی میں سستے ٹکٹ کی سہولت سے صرف ایک بار فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ٹکٹوں کی تعداد ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔اس کمپنی کے ہوائی جہاز یونان کے دارالحکومت ایتھنز،تھیسالونیکی شہر، مصر کے اسکندریہ، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، کوٹائشی، لارنکا، اوڈیسا اور آرمینیا کے دارالحکومت یریفان کے روٹس پر اپنے جہاز چلا رہی ہے۔ ویز ایئر ابوظبی کے فضائی بیڑے میں ایئربس ‘321neo کے نئے طیارے شامل ہیں۔۔۔۔ کرونا کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، خبردار کر دیا گیا ویانا(پی این آئی) آسٹریا کے وزیر صحت روڈلف انشوبر کا کہنا ہے کہ دوبارہ کرونا کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔لاک ڈاؤن کا اثر اگلے ہفتے سے آہستہ آہستہ کم ہو گا جس کی وجہ سے تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ وزیر صحت آسٹریا نے اتوار نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے آنے والے ہفتہ سے فرض کرنا ہوگا کہ یہ ثانوی اثر آہستہ آہستہ کم ہوجائے گا۔ ویکسینوں کی تعداد میں بھی مثبت طور پر اضافہ ہورہا ہے اس ہفتے کے آخر تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو مزید

کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریامیں پہلے ہی چار لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی اس ہفتے 16 فیصد کم ہو کر 1311 ہوگئی ہے اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد گیارہ فیصد کم ہوکر 258 ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے اسی طرح بوڑھے لوگوں اور نرسنگ ہومز میں انفیکشن کی تعداد بھی کم ہورہی ہے۔

close