امریکا میں خوفناک طوفان ،100 سال کا سرد ترين موسم آ گيا، 70فیصد ملک برف میں ڈھک گیا ، بڑا جانی نقصان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کڑاکے کی سردی اوربرفانی طوفان کےباعث 70 فیصد امریکا برف میں ڈھک چکا ہے۔برفباری اور طوفان کے سبب کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ درجنوں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوئے ہے۔

نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق حادثات ميں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔امريکا ميں تاريخی برفباری سےدرجہ حرارت ميں ريکارڈ کمی آئی ہے۔اوکلاہوما شہرميں 100 سال کا سرد ترين موسم آگيا ہے۔ٹيکساس ميں بدترين برفانی طوفان سے گرڈ سسٹم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سےلاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہيں۔شديد سردی کی زد ميں مواصلات کا نظام مفلوج ہوچکا ہے اور روز سے انٹرنيٹ سروسزمتاثر ہيں۔ڈيلس ميں 16 فروری 70 سال کا سرد ترين روزرہا اوردرجہ حرارت منفی 2 ريکارڈ کيا گيا۔محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ موٹرویز پر سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

close