نمازیوں میں کرونا وائرس کیسز کی تصدیق پر پانچ مساجد بند کر دی گئیں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت اور راہنمائی نے مملکت کے تین ریجنز میں نمازیوں کے درمیان کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اتوار کے روز پانچ مزید مساجد بند کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ فیصلے کے بعد کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے بند ہونے والی

مساجد کی کل تعداد 62 ہو گئی ہے۔ وزارت کے فیصلے اور نمازیوں کی صحت کے پیش نظر ان میں 52 مساجد کے اندر سینی ٹائزیشن اور تطہیر کا کام مکمل ہونے کے انہیں نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزارت دعوت نے نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے شبہے میں مسجد جانے سے احتراز کریں تاکہ ان سے دوسرے نمازیوں میں کرونا وائرس منتقل نہ ہو سکے۔ نمازی مسجد جاتے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چہرہ ماسک سے ڈھانپیں، گھر سے جائے نماز لائیں اور خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے مسجد میں دوسرے نمازیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔۔۔۔۔ سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بری خبرآگئی، بڑی پابندی لگا دی گئی اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزارت خزانہ نے 25سال سرکاری سروس مکمل کئے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کر دی ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا ہے کہ ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔وزارت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سی وزارتوں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا

کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکائوٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز ) کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کئے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے۔ایسی درخواستوں کے ہمراہ پنشن فارم بھی داخل کر ایا جانا ضروری ہے ، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے موصول ہر درخواست کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے 25سا ل سروس مکمل ہونے کی تصدیق کروا نا ہوگی تاکہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔

close