امریکی صدر چین کی تیز ترین ترقی سے خوفزدہ ہوگئے، ہم نے اقدمات نہ اٹھائے تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا، جو بائیڈن

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کو تیزی سے ترقی کرتے اور دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرنے والے ملک چین کا خوف ستانے لگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنے انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے اقدامات نہیں کرتا تو

چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے سینیٹرز سے گفتگو میں امریکی انفرااسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔برطانوی میڈیا کا بتانا تھاکہ جوبائیڈن نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز اپنے چین ہم منصب سے پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے اگلے ہی روز انہوں نے چین سے متعلق ان خدشات کا اظہار کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے گفتگو کے دوران چینی صدر نے انسانی حقوق کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے آجانا دونوں کے لیے تباہی ثابت ہوگا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کو خبردار کیااور کہا کہ اگر ہم آگے کی طرف نہیں بڑھتے تو چین ہمارا حصہ بھی کھا جائے گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین ٹرانسپورٹیشن اور ماحولیات سمیت تمام شعبوں کے مسائل اور دیگر چیزوں میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے لہذا اب امریکا کو بھی آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ریل کے شعبے میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اور اس کے پاس پہلے سے ہی 225 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close