کسان رہنماوں کا خدشہ، مودی سکھوں کے خلاف بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف دھرنوں کی جگہوں پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں کسان رہنماوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ نریندرا مودی سکھوں کے خلاف بڑی کارروائی کا گھناونا منصوبہ بنا رہا ہے، دلی کے باہر مظاہرین اور آر ایس ایس کے غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مودی کی کسانوں کے احتجاج کو بدنام

کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہے، حکومت نے دلی کے ارد گرد اور دھرنوں کی جگہوں پر موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں۔ کسان رہنماں نے غیر معمولی اقدامات کے سبب خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مودی سکھوں کے خلاف بڑی کارروائی کا گھنانا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پنجاب سے بھی ٹکری بارڈر کے لیے 7 سو گاڑیاں روانہ ہو چکی ہیں، دلی کے باہر مظاہرین اور آرایس ایس غنڈوں میں تلواروں سے لڑائی ہوئی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، کاشتکار قوانین کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔۔۔ عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں، وفاقی وزیر کا دعویٰ اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، پہلے استعفوں کا کہہ رہے تھے ،اب یہ سینٹ اور ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیں گے، ماضی میں لوگوں کو پیسادے کر وفا داریاں تبدیل کی جاتی رہیں، اسی لیے عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں،نواز شریف اور میں نے اکٹھے سیاست شروع کی ،ان کی جائیدادیں دیکھ لیں ،میری دیکھ لیں ،انہوں نے سیاست میں اپنے

فرائض منصبی ادا نہیں کئے ،علاقے کی تعمیرو ترقی آپ سب کا حق ہے ،،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جلد خوشخبری ملے گی، رنگ روڈ کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے ،اس سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے ۔ ہفتے کو وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے آج پنڈ خصالہ ، اڈیالہ راولپنڈی میں سوئی گیس کا افتتاح کیااور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی آپ سب کا حق ہے ،آپ کے دیرینہ خوابوں کی تعبیر کیلئے اللہ تعالی نے مجھے چنا شکر ادا کرتا ہوں ،نواز شریف اور میں نے اکٹھے سیاست شروع کی اور الیکشن لڑا ہے ،ان کی جائیدادیں دیکھ لیں اور میری دیکھ لیں ،انہوں نے سیاست میں اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کئے ،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جلد خوشخبری ملے گی،اس علاقے کی ترقی کے لئے رنگ روڈ کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے،یہ قومی پراجیکٹ ہے اس سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے،ہم نے اس ملک کی خدمت کرنی ہے ،ہماری نیت صاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ بے داغ ہے ،ہمارا دامن صاف ہے ،جنہوں نے ہمیں ووٹ دئے اور جنہوں نے نہیں دئے ان کا بھی نمائندہ ہوں۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں سب کی اپنی اپنی لائن ہے، پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، پی ڈی ایم استعفوں کا کہہ رہی تھی اب یہ سینٹ او ضمنی انتخاب میں بھی

حصہ لیں گے، عمران خان کا موقف تھا کہ سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے ہو، ماضی میں لوگوں کو پیسادے کر وفا داریاں تبدیل کی جاتی رہیں، اسی لیے ہم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ والے ایمان، ضمیر خریدنے کے ماسٹر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close