خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام40 منٹ میں مکمل کر لیا گیا

مکہ المکرمہ(این این آئی) خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا گیا کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ کے اندرمکمل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 اکتوبر2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی۔۔۔۔۔قبلہ رخ کی تصدیق کر لیں، کل رات کس وقت چاند کعبہ کے عین اوپر ہوگا؟ ماہرین فلکیات سے تفصیل بتا دیمکہ معظمہ(این این آئی )ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل (جمعرات)کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ نظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر جب کہ پاکستان میں جمعہ کی رات 12بج کر 16منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق مارچ 2020 میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عیناوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔جمعرات 28 جنوری کو چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا۔ رواں

برس 2021 میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پورا چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close