کس اسلامی ملک کے وزیراعظم کی جانب سے جمع کرایا گیا ، استعفی منظور کر لیا گی

کویت سٹی (شِنہوا)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم کی جانب سے جمع کرایا گیا حکومتی استعفی منظور کر لیا ہے۔کویت نیوز ایجنسی (کونا) نے پیر کے روز کہا ہے کہ امیری فرمان کے مطابق امیر نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ نئی حکومت کے قیام تک ہنگامی امور سرانجام دیتے رہیں،

خلیجی ملک کو کابینہ میں بار بار ردوبدل کا سامنا ہے۔کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے 13 جنوری کو اپنی حکومت کا استعفی امیر کو پیش کیا تھا۔کویت نیوز ایجنسی(کونا)کے مطابق 12 جنوری کو وزیر اعظم سے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی الصباح اور وزرا نے ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران شیخ حماد جابر العلی نے قومی اسمبلی اور حکومت کے مابین تعلقات کے بارے میں موجودہ پیشرفت کی روشنی اور قومی مفاد کی خاطر کابینہ کے تمام ممبران کا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی قیادت میں کویتی حکومت 14 دسمبر 2020 کو تشکیل دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close