چین نےکس ملک کے ساتھ سمندر پر پل تعمیرکرنےکے معاہدے پر دستخط کر دیئے؟

منیلا(شِنہوا)چین اور فلپائن نے جمعرات کے روز جنوبی فلپائن کے ڈاوا شہر میں ایک سمندر پار پل بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں،جو کہ ملک کے “تعمیر،تعمیر،تعمیر”پروگرام کے تحت ایک علمبردار منصوبہ ہے۔فلپائن میں چینی سفارتخانہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سامال جزیرے اور ڈاوا شہر کے درمیان یہ

پل کا منصوبہ،جس پر لگ بھگ 40 کروڑ امریکی ڈالرز لاگت آئے گی،چین اور فلپائن کی حکومتوں کیما بین تعاون منصوبوں میں سے ایک انتہا ئی اہم ہے۔یہ دو طرفہ 4 لین پر مشتمل 3.86کلومیٹر طویل پل کامنصوبہ ہے جو سامال کے جزیرہ گارڈن سٹی کو آبنائے پاکی پوتان کے اس پار ڈاوا شہر سے جوڑتا ہے۔مرکزی پل 1.62 کلومیٹر طویل ہے،جسے جڑواں ٹاورز کے ساتھ کیبل کے سہارے معلق ڈھانچے پر ڈیزائن کیا جائے گا ۔ایک اندازے کے مطابق اس کی تعمیر کا دورانیہ 60 ماہ ہوگا۔تکمیل کے بعد یہ پل ڈاوا میٹرو اور جزیرہ سامال کے درمیان نقل و حمل کا راستہ فراہم کرے گا،جس سے نقل و حمل کے وقت میں کمی اور اندرونی نقل و حرکت اور بیرونی روابط کو فروغ ملے گا،اس سے مقامی علاقے کی معاشی اور سیاحتی نمو کے اضافے میں مدد ملیگی۔چین اور فلپائن کی حکومت جلد ہی اس منصوبے کے قرض کے معاہدے پر بات چیت کا آغاز کرے گی۔ چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز 2021 کے پہلے نصف عرصہ میں متوقع ہے۔۔۔۔خوش قسمت زائرین، عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد زائرین میں زم زم کی 30 لاکھ بوتلیں تقسیم کر دی گئیںمکہ مکرمہ( آن لائن )حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے انتظامی امور نے کہاہے کہ نئے عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد اب تک مسجد حرام میں زائرین میں زم زم کے پانی کی 30 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں فراہمی زمزم شعبے کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے وضاحت کی کہانتظامیہ نے مسجد حرام کے اندر زائرین ، نمازیوں اور روزہ دارعبادت گذاروں میں 17 صفر 1442 ہجری سے لے کر اب تک زمزم کے تقریبا تین ملین پیکیج تقسیم کیے ہیں۔صحن مطاف ، مسعی ، نماز جنازہ ہال ، پہلی عمومی منزل ، شاہ فہد اور شاہ عبد اللہ کی توسیع کے مقامات میں زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔الندوی نے مزید کہا کہ داخلی راستوں اور سیڑھیوں پر موجود عملہ 10 لیٹر کی گنجائش والے 90 سے زیادہ گیلن زم زم فراہم کرتے جن میں 200 گلاس زم زم موجود ہوتا تھا۔الندوی نے مزید کہا کہ تقریبا 128 ملازمین فراہمی زم زم کی نگرانی کرتے تھے۔ عمرہ زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی پر مجموعی طور پر 600 کارکن مامور رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر باری بار زائرین میں آب زم زم تقسیم کرتے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close