ملک بھر میں بلیک آؤٹ کیوں ہوا تھا؟ نیپرا نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے حالیہ بجلی بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی، کمیٹی نیپرا کے ڈی جی مانیٹرنگ نادر کھوسو کی سربراہی میں بنائی گئی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہیں، کمیٹی بجلی کے بلیک آؤٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی بجلی کے

بلیک آؤٹ کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی مستقبل میں بلیک آؤٹ کے واقعات کی روک تھام پر سفارشات بھی دے گی۔نیپرا کی کمیٹی میں نجی شعبے سے مانو رام اور خالد محمود شامل ہیں مانو رام این ٹی ڈی سی کے گرڈ سسٹم آپریشنز کے ریٹائرڈ منیجر ہیں۔ذرائع کے مطابق خالد محمود این ٹی ڈی سی کے سسٹم پروٹیکشن کے ریٹائرڈ چیف انجینئر ہیں،نیپرا کی یہ کمیٹی پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اوگرا نے اعلان کر دیااسلام آباد (این این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی۔ترجمان اوگرا کے مطابق میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےسے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔۔۔۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا امکاناسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جای ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔ عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد پاکستان ميں پیٹروليم منصوعات کی قيمتوں ميں

اضافے کا خدشہہے۔ عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ايک ہفتے کے دوران 2 ڈالراضافے کے بعد فی بيرل کی قيمت 57 ڈالر 25 سینٹ ہوگئی ۔ عالمی ماہرین کے مطابق خام تیل کی پیداوار ميں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوار میں 80 لاکھ بیرل کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 15 روز کیلئے مقرر کی جاتی ہیں، 16 جنوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا

close