امریکہ کو کیا ہو گیا؟ ٹرمپ نے 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی، اقتدار کے آخری دن تک ملک کے لیے کام جاری رکھوں گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے صدر کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کے روز 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی کے لیے ہنگامی صورتحال

کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وہائٹ ہائوس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہ نمائوں نے کانگریس میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی۔ دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی۔ ڈیموکریٹس آئین میں 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مواخذہ کے لیے پینس پر دبا ئوڈال رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے طوفان برپا کیا وہ 75 ملین امریکیوں کی حمایت والی امریکا فرسٹ تحریک کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کے آخری دن تک ملک کے لیے کام جاری رکھیں گے۔۔۔۔ رمضان کا آغاز کب ہو گا اور عیدین کس تاریخ کو ہوں گی؟ ماہرفلکیات نے پیشنگوئی کر دی دُبئی(پی این آئی) امارات میں 60 لاکھ سے زائد مسلمان موجود ہیں، اس مُلک میں اسلامی تہوار بہت زیادہ مذہبی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔تاہم سب سے زیادہ اہمیت رمضان المبارک کی ہوتی ہے جس کا یہاں پر مقیم غیر ملکیوں سے بھی احترام کروایا جاتا ہے۔ عوامی مقامات پر بھی کھانے پینے پر پابندی پر بھی سختی سے عمل کروایا جاتا ہے۔کیونکہ ماہِ رمضان کو تمام اسلامی مہینوں میں فضیلت حاصل ہے۔ یہ رحمتوں ، برکتوں اور فضائل سے

بھرا مہینہ مسلمانوں کی شفاعت و مغفرت اور نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، روح کی پاکیزگی حاصل کرنا بھی اس مہینے میں ممکن ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مومنین کو اس مہینے کا بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔ تاہم اب امارات میں مقیم افراد کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔مشہور اماراتی ماہر فلکیات اور عرب یونین فار آسٹرولوجی اینڈ سپیس سائنسز کے رُکن ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ امارات میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے میں اب سو سے بھی کم دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ یو اے ای میں رمضان کا ہلال 12 اپریل 2021ء کو 6:31 منٹ پر دکھائی دے گا۔ اس لحاظ سے پہلا روزہ 13 اپریل 2021ء (بروز منگل)کو ہونے کا بھرپورامکان ہے۔تاہم اس معاملے میں حتمی اعلان رویت ہلال کے بعد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا، جس کی وجہ سے عید الفطر 13 مئی 2021ء کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔

close