ٹرمپ کی شکست، میلانیا ٹرمپ بالکل غائب ہو گئیں

واشنگٹن (پی این آئی ) امریکا میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے دفاع کے معاملے سے مدت صدارت کے اختتام سے پہلے ہی میلانیا ٹرمپ منظر سے بالکل غائب ہوگئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا کو آخری مرتبہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلانیا

کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2 جنوری کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی کرسمس کے بعد سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں بھی میلانیا نے شرکت کرنے سے گریز کیا تھا۔میلانیا ٹرمپ نے آخری بار نئے سال کے موقع پر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختصراً لوگوں کی جانب ہاتھ ہلا کر اندر غائب ہوگئیں۔ان تمام حالات کے پیش نظر لوگ حیرت زدہ ہیں کہ خاتون اول میلانیا کہاں غائب ہوگئی ہیں، اور یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت ختم ہونے کے بعد یہ جوڑا علیحدگی اختیار کرلے گا۔ دبائو کا شکار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک کا خطرہ کیپٹل ہل کی عمارت میں ہونے والے پرتشدد وا قعات کے بعد ا مریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کے مستعفی نہ ہونے پر ڈیموکریٹس ان کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک لانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ مواخذے کی تحریک کی کارروائی کا آغاز پیر سے شروع کردیا جائے گا، یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اور یہ عمل 20 جنوری کو جوبائیڈن کی جانب سے صدارت سنبھالے جانے کے وقت تک مکمل نہیں ہوپائے گا۔ہائوس کی اسپیکر ننسی پیلوسی نے خبردار کیا کہ ڈیموکریٹس، ڈونلڈ ٹرمپ کے مستعفی ہونے

سے قبل کارروائی کا آغاز کرسکتے ہیں یا نائب صدر مائیک پینس 25 ویں ترمیم نافذ کرسکتے ہیں، جس کے ذریعے کابینہ صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پیلوسی کا کہنا تھا کہ وہ منحرف اور خطرناک ہیں، انہیں ضرور جانا چاہیے۔ڈیموکریٹس کی جانب سے تیار کی گئی مواخذے کی تحریک میں کیپٹل ہل کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ اس تمام میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور اس کے اداروں کی سیکیور ٹی کو شد ید خطر ے سے دوچار کیا، انہوں نے جمہوری نظام کی سا لمیت، اقتدار کی پرا من منتقلی میں مدا خلت اور حکومت کی تعاون برا نچ کو متاثر کیا، یا د ر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جنہو ں نے اپنے حا میوں پر زور دیا تھا کہ وہ واشنگٹن میں نومبر کے صدارتی انتخاب کے خلاف ریلی کا انعقاد کریں تاحال منحرف تھے، یہاں تک کہ انہوں نے جمعرات کو ایک جاری ویڈیو بیان میں وعدہ کیا کہ وہ جوبائیڈن انتظامیہ کو اقتدار منتقل کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close