اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کس اسلامی ملک کے سربراہ کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دے دی؟

رباط/تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے مراکش کے فرمانروا محمد ششم سے ٹیلفیون پر بات کی اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ امن

معاہدے کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ حال ہی میں امریکا کی کوششوں سے مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔نیتن یاھو نے اس ہفتے اسرائیل کے ایک سرکاری وفد کے دورہ مراکش کے دوران رباط کی میزبانی پر مراکشی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔مراکشی شاہی دربار نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ محمد ششم نے مراکشی یہودیوں اور شاہی اسٹیبلشمنٹ کے مابین قریبی تعلقات کو اجاگر کیا۔بادشاہ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا لیکن انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ان کے ملک کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دس دسمبر کو مراکش نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روز اسرائیل اور امریکا ایک مشترکہ وفد مراکش پہنچا تھا۔ اسرائیلی وفد کی قیادت ایک مراکشی نژاد یہودی میئربن شبات نے کی۔۔۔۔۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کس اسلامی ملک کا بہت جلد دورہ کرنے کااعلان کر دیا، مسلم دنیا میں بے چینی پھیل گئی

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل

خلیفہ کی دعوت پر جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔نیتن یاہو نے منگل کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے اور ولی عہد نے پیر کے روز فون پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کےحوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری دوسری بات چیت تھی جو “انتہائی دوستانہ” رہی۔نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے مجھے مستقبل قریب میں بحرین کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔میں خوشی کے ساتھ یہ دورہ کروں گا۔اسرائیل اور بحرین نے 15 ستمبر کو اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے امریکی کوششوں سے ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں