پاکستان سعودی عرب کشیدہ تعلقات جنرل (ر)راحیل شریف کی بھی چھٹی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)سابق سیکرٹری دفاع جنرل (ر) نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کبھی دو ممالک کے تعلقات پتھر پر لکیر نہیں ہوتے۔جب مفاد آگے پیچھے ہوتے ہیں تو پھر تعلقات میں اتار چڑھا ئوبھی آتا ہے۔کسی بھی ملک کو یہ ہدایات نہیں دی جا سکتی

کہ وہ آپ کے حساب سے چلے۔بین الاقوامی تعلقات میں دو باتیں ہیں ایک تو یہ کہ آپ کسی کو فائدہ پہنچانے کی پوزیشن میں ہوں جس کے لیے آپ کو معاشی طور پر مضبوط ہونا چاہئے۔دوسرا یہ کہ آپ کسی کو گزند پہنچانے کی پوزیشن میں ہوں تو اس ضمرے سے بھی ہم خود کو نکال لیتے ہیں۔جس طرح بھارتی آرمی چیف سعودی عرب آئے اور ایک تبدیلی آئی اس پر پاکستان کو پریشان تو ضرور ہونا چاہئے لیکن بہت زیادہ سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کا مڈل ایسٹ خاص طورر پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کوئی متبادل نہیں۔سابق سیکرٹری دفاع جنرل (ر) نعیم لودھی نے مزید کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کی فوجی ٹریننگ ، نیوی ٹریننگ ابھی بھی مضبوط ہے،اس میں ابھی کوئی کمی نہیں آئی ہے دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے،لیکن اس میں کمی آنے کے امکان ہیں،سنا ہے کہ جنرل(ر) راحیل شریف واپس آ جائیں گے،اس قسم کی بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علاوہ کسی ملک نے یہ اعلان نہیں کیا کہ ہم مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ کے لیے اپنی جان لڑا دیں گے۔سعودی عرب اور پاکستان کے عوام میں بھی گہرا تعلق ہے۔اس لیے کوشش کرنی چاہئے کہ تعلقات خراب نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close