آسٹریا کی عدالت نے اسکولوں میں اسکارف کی اجازت دیدی، پابندی لگانے کا قانون آزادی فکر کے منافی قرار دے دیا گیا

ویانا(این این آئی)آسٹریا کی عدالت نے اسکولوں میں اسکارف پہننے پر پابندی کو مسلمانوں سے امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے ختم کردیا۔آسٹریا کی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال یہ امتیازی قانون منظور کیا تھا جس کے تحت 10سال سے بڑی عمر کی طالبات پر مذہبی علامت کے طور پر اسکولوں میں سرڈھکنے پر پابندی عائد کردی

گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس قانون میں ہیڈ اسکارف کا ذکر نہیں تھا تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ قانون مسلم طالبات کے لیے بنایا گیا تھا جوکہ امتیازی ہونے کے باعث آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ قانون امتیازی ہونے کے ساتھ آئین میں موجود مذہبی آزادی اور آزادی فکر سے متعلق اصولوں کے بھی خلاف ہے۔مسلمانوں والدین کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیاگیا تھا کہ یہ قانون خاص طور پر مسلم طالبات کے لیے بنایاگیا ہے جب کہ کوئی یہودی بچہ اپنی مذہبی ٹوپی پہن کر بھی اسکول آسکتا ہے ۔آسٹریا میں مسلمانوں کی مذہبی تنظیموں کے ملکی اتحاد نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہا ہیکہ یہ فیصلہ آسٹریا میں مذہبی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے عمل کو مضبوط بنائے گا۔۔۔۔۔

بڑے بھارتی لیڈر کے گردے فیل ہونے کا خدشہ، ڈائلیسز پر منتقل کرنا پڑسکتا ہے، ڈاکٹروں کی رائے

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے معروف اپوزیشن رہنما اور ریاست بہارکے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادیو شدید علیل ہیں اور ڈاکٹر کے مطابق ان کے گردے کسی بھی وقت کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرپشن کے الزامات میں قید کی سزا کاٹنے والے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے 72 سالہ سربراہ رانچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔رانچی کے اسپتال میں لالو پرساد یادیو کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد کے گردے صرف 25 فیصد کام کررہے ہیں اور کسی بھی وقت کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر کے مطابق شوگر کے باعث لالو پرساد کے گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت انہیں ڈائلیسز پر منتقل کرنا پڑسکتاہے، اس حوالے سے اعلی حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close