عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں سال نو کی آمد کا جشن پھیکا کردیا، نئے سال پر بڑی پارٹیوں پر پابندی عائد، اس دوران میوزیم، سینما اور تھیٹر بند رہیں گے

پیرس (این این آئی)عالمی وبا کورونا نے دنیا بھر میں سال نو کی آمد کے جشن کو بھی پھیکا کردیا ہے۔فرانس میں نئے سال پر بڑی پارٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ملک بھر میں اس دوران میوزیم، سینما اور تھیٹرز بند رہیں گے۔ادھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز اور ہزاروں

ہلاکتوں کے نتیجے میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔برطانوی ہیلتھ سیکرٹری ہین کوک نے نو جوانوں میں کورونا پھیلنے پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں میں کورونا ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر روس ارجنٹینا کوکورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں دینے پر رضا مندہوگیا ہے۔دوسری جانب جنیوا میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ریسٹورینٹ کھول دیے گئے ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ کے بڑے حصے میں بھی کورونا پابندیاں نرم کردی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close