ٹرمپ نے اپنی شکست کا ملبہ الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر پر ڈال کر اس سے کیا سلوک کیا؟ چونکا دینے والی خبر

واشنگٹن (پی این آئی)ٹرمپ نے اپنی شکست کا ملبہ الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر پر ڈال کر اس سے کیا سلوک کیا؟ چونکا دینے والی خبر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو الیکشن سکیورٹی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کر دیا جنہوں نے ٹرمپ کی جانب سے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے

الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔صدر ٹرمپ نے سائبر سکیورٹی اینڈ انفرا سٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کرس کریبس کو فوری طور پر اپنے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی نے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ بیان میں ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حالیہ صدارتی انتخابات کو امریکہ کی تاریخ کے شفاف ترین الیکشن میں سے قرار دیا تھا۔صدر ٹرمپ، جنہوں نے انتخابات میں بائیڈن کے خلاف اپنی شکست کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے، نے کئی مرتبہ بغیر کوئی ثبوت دیے دعوے کر چکے ہیں کہ حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کرس کریبس کا الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے حالیہ بیان انتھائی غلط تھا۔ ان الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور دھاندلی ہوئی۔‘’اس لیے کرس کریبس کو فوری طور پر سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے۔‘کریبس نے اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی برطرفی کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے فخر ہے کہ میں نے خدمت کی۔ ہم نے بالکل صیحح کیا اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنایا۔‘ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین ایڈم شیف کا کہنا ہے کہ کریبس اور ان کی ٹیم نے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے بڑی محنت کی۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کریبس اور دوسرے اہلکاروں کی خدمات پر انہیں سراہنے کے بجائے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کر رہے ہیں۔ٹرمپ کی پارٹی (ریپبلکن) کے سینیٹر بن ساسے نے لکھا کہ ‘ کریبس نے حقیقتاً بہت اچھا کام کیا اور اس بات کی گواہی سٹیٹ الیکشن کے حکام دیں گے۔ اور یقیناً انہیں برطرف نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں