گلگت بلتستان میں جیتنے والے اراکین اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے یا نہیں؟ مسلم لیگ (ن)کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں،ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی،جی بی میں اکثریت نہ ملنے پر حکومت کو شرم سے منہ چھپا لینا چاہیے،گلگت بلتستان کے اراکین کے حلف اٹھانے یا

نہ اٹھانے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلا س کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں سب بتا دیا، ان کے چند افسران جذبات میں آ جاتے ہیں، اس سے کیا میسیج دیا جا رہا ہے؟اس سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ سب ایک پیج پر وہاں بھی نہیں ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ کراچی واقعہ کی صوبائی رپورٹ کا کیا بنا؟ کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا؟جس پرمریم نواز نے جواب دیاکہ اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سب جماعتیں پالیسی بنائیں کہ لوٹوں کو خیر آباد کہہ دیں گے۔

close